40
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے بتایا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر گزشتہ دنوں ہونے والے حوثی حملے میں 17 پاکستانی زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔
ریاض میں سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر احمد فاروق نے زخمی پاکستانیوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں خواتین بھی شامل ہیں۔