24
ایکواڈور میں چرچ کی عبادت کے دوران ایک بھاری صلیب پادری کے سر پر گر گئی۔ اس حادثے میں پادری پیٹریشیو الفریڈو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی دلخراش ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
چرچ حکام کے مطابق، پادری پیٹریشیو الفریڈو چرچ آف پرپیچوئل ریلیف میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ مذہبی تقریب کی ادائیگی کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ بھی کر رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق، پادری موت کے موضوع پر وعظ کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کے پیچھے دیوار پر لٹکی بڑی صلیب اچانک گر گئی۔ صلیب پادری کے سر کے پچھلے حصے پر لگی۔ وہ اس حادثے میں جانبر نہ ہوسکے۔
چرچ حکام نے پادری پیٹریشیو الفریڈو کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ حکام کے مطابق، وہ سینٹرل ویکیریٹ کے چرچ آف پرپیچوئل ریلیف میں مذہبی خدمات انجام دے رہے تھے۔
